پنسل سے حقیقت سے قریب ترین حیرت انگیز پورٹریٹ بنانے والی روسی فنکارہ علینہ لٹوین

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 دسمبر 2019 23:54

پنسل سے حقیقت سے قریب ترین حیرت انگیز  پورٹریٹ بنانے والی روسی فنکارہ ..
ماسکو سے تعلق رکھنے والی فنکارہ علینہ لٹوین  صرف پنسل کی مدد سے حقیقت سے قریب ترین پورٹریٹ بنا سکتی ہیں۔ اُن کی بنائی پورٹریٹ پہلی نظر میں    کیمرے سے بنائی تصاویر ہی لگتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ علینہ نے  پورٹریٹ بنانا کسی سے نہیں  بلکہ خود ہی سیکھا ہے۔وہ پچھلے آٹھ سالوں سے پنسل سے پورٹریٹ بنا رہی ہیں۔
علینہ مشہور شخصیات سے لیکر عام افراد  ، سب کے ہی پورٹریٹ بناتی ہیں۔

علینہ ایک پورٹریٹ کو 10 دن میں بناتی ہے۔

(جاری ہے)

  ایک پورٹریٹ کو بنانے میں یہ عرصہ کافی زیادہ لگتا ہے لیکن اُن کی پورٹریٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ واقعی اُن  پر بہت محنت کرتی ہیں۔
اپنے فن کی بدولت علینہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر اُن کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار ہیں۔اُن کے  بہت سے انسٹاگرام فالورز کو یقین ہی نہیں آتا کہ علینہ یہ پورٹریٹ  صرف پنسل سے بنائی ہیں۔

علینہ کی بنائی پورٹریٹ کی چند انسٹاگرام پوسٹس آپ بھی دیکھیں۔





متعلقہ عنوان :