بلی کا پیچھا کرتے ہوئے درخت پر چڑھ کر پھنسنے والے کتے کو بچانے کے لیے فائرفائٹرز بلا لیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 دسمبر 2019 23:54

بلی کا پیچھا کرتے ہوئے درخت پر چڑھ کر پھنسنے  والے کتے کو بچانے کے لیے ..

کیلیفورنیا میں لاتھروپ مینٹیکا فائر ڈسٹرکٹ کی فیس بک  پوسٹ نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو محظوظ کیا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ایک کتا ایک بلی کا پیچھا کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا اور پھر  وہیں پھنس گیا۔ اس جرمن شیفرڈ کتے کو بچانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کو بلانا پڑا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے  فیس بک پر شیئر کی ہوئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے  کہ  فائر فائٹرز سیڑھی کے استعمال سے پھنسے ہوئے کتے کو واپس زمین پر لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کے سی آر اے کے مطابق جب وقت کتے کو بچایا جا رہا تھا، بلی نے درخت سے زمین پر چھلانگ لگا دی، لیکن اسے کوئی زخم نہیں آئے۔
لاتھروپ مینٹیکا فائر ڈسٹرکٹ کی فیس بک پوسٹ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی ہے۔ اسے 5 ہزار بار شیئر اور 4 ہزار بار لائک کیا جا  چکا ہے۔ ایک صارفین نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا” بے وقوف کتا نہیں  جانتا کہ درخت بلیوں کے لیے ہوتے ہیں“۔ ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا” ہو سکتا ہے کہ  وہ بلی کو بچانے  گیا ہو“۔


متعلقہ عنوان :