یونان کے جزیرے سے 3500 سال پرانے ہزاروں ڈسپوزیبل کپ دریافت

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 دسمبر 2019 23:50

یونان کے جزیرے سے 3500 سال پرانے ہزاروں  ڈسپوزیبل کپ دریافت

ڈسپوزیبل کپ کو جدید دور کی ایجاد سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ماہرین نے  یونان کے جزیرے کریٹ سے متی کے ایسے برتن دریافت کیے ہیں ، جنہیں ڈسپوزیبل کپ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ کریٹ کی مینوسی تہذیب کو یورپ کی جدیدترین تہذیب سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ  لوگ  ان برتنوں میں شراب پیتے تھے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  ان برتنوں  میں سے ایک کو 1990 کی دہائی کے کاغذی کپ کے ساتھ   جمعے کو برٹش میوزیم میں ہونے والی ایک نمائش میں  رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں دوسری چیزوں کے ساتھ ایک پلاسٹک کی  ٹوکری اور بہت سی تصاویر بھی رکھی جائیں گی۔ ان تصاویر میں  سمندروں کی پلاسٹک کی آلودگی کو دکھایا گیا ہے۔
مینوسی اکثر کریٹ میں ہونے والی تقریبات میں گروپوں کی صورت میں  جمع ہوتے تھے۔اپنی تہذیب کی کامیابی  سے  وہ  آسائشات اور تہواروں سے  محظوظ ہوتے۔امراء اِن تقریبات کا انعقاد کر کے اپنی امارت کو ظاہر کرتے۔ایک مرتبہ استعمال ہونے والے شراب کے برتنوں کا استعمال بھی امارت کا اظہار تھا۔
مینوسی ان برتنوں کو اس پیمانے پر  نہیں بناتے تھے، جس پر آج  کا جدید انسان بناتا ہے۔ آج دنیا میں ہر سال 300 ارب پیپر کپ بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :