الیکٹرون مائیکروسکوپ کی مدد سے بال کی موٹائی سے بھی نصف جنجر بریڈ ہاؤس بنا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 دسمبر 2019 23:50

الیکٹرون مائیکروسکوپ  کی مدد سے بال کی موٹائی سے بھی نصف جنجر بریڈ ہاؤس ..

کینیڈا کی  ایک یونیورسٹی کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکٹرون مائیکرو سکوپ سے دنیا کا سب سے چھوٹا جنجربریڈ ہاؤس بنایا ہے۔ یہ جنجر بریڈ ہاؤس ایک سیلیکون کے ٹکڑے پر بنایا  گیا ہے۔
میکماسٹر یونیورسٹی کے کینیڈین سنٹر فار مائیکروسکوپی کا کہنا ہے کہ ریسرچ ایسوسی ایٹ ٹراوس کاساگرانڈ نے سیلیکون کے ٹکڑے سے ایک مسکراتا ہوا برفانی آدمی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس برفانی آدمی  کا سائز انسانی بال کی موٹائی سے بھی نصف ہے۔ ٹراوس نے اس کے سر پر ایک جنجربریڈ ہاؤس بھی بنا دیا ۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ  جنجربریڈ ہاؤس سائز میں فرانس میں بنائے گئے دنیا کے سب سے چھوٹے گھر سے بھی نصف ہے۔
ٹراوس اس سے پہلے مائیکروسکوپ سے  کینیڈا کا ایسا جھنڈا بھی بنا چکے ہوئے، جسے ایک پینی کےسکے کی سائیڈوں پر موجود گڑھوں میں لگایا گیا تھا۔


متعلقہ عنوان :