پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

پیر 23 دسمبر 2019 14:41

پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے عبدالرحمان گوٹھ اور ابراہیم حیدری میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپس کا انعقاد ساحل اور اٴْلفت ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپس میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد مہلک امراضِ سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :