چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت نے دو میڈیکل آفیسرز کو غفلت کرنے پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 دسمبر 2019 19:48

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت نے دو میڈیکل آفیسرز کو غفلت کرنے پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ شب صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان کا بیٹارات کو 1:17منٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں شدید بخار کے باعث علاج کے لیے آیا تو اس وقت دو میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر مستحسن اور ڈاکٹر مدثر ریاض ڈیوٹی پر موجود تھے جنہوں نے اسے چیک نہ کیا جس پر اس نے اپنے والد کا نام بتایااور ڈاکٹرز سے کہا کہ و ہ پاپا سے بات کرے جس کا انہوں نے کوئی نوٹس نہ لیاجبکہ رکن پنجاب اسمبلی لاہور میں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے انہوں نے اسی وقت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ساری صورتحال بتائی اور کہا کہ اگر ہمیں صحت عامہ کی سہولیات نہیں مل سکتیں تو عام آدمی کا ایمرجنسی میں کیا حال ہوتا ہوگا جس پر سی ای او ہیلتھ نے دونوں ڈاکٹرز کو فوری طور پر معطل کرکے ایک انکوائری کمیٹی جس میں ڈاکٹر راجہ ریاض احمدکیانی اور ڈاکٹر روداب عرفان کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملہ کی انکوائری کریں گے یاد رہے کہ انکوائری کمیٹی کے ڈاکٹر راجہ ریاض احمد کیانی کا بیٹا ڈاکٹرمستحسن کا دوست ہے اسی لیے وہ ڈاکٹر مستحسن کو ریلیف دے سکتا ہے جبکہ سی ای او نے نائٹ ڈیوٹی ڈی ایم ایس سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔