جاپانی آرٹسٹ نے پرانے اخباروں سے جنگی جہازوں کے حیرت انگیز نمونے بنا لیے

منگل 24 دسمبر 2019 23:56

جاپانی آرٹسٹ  نے پرانے اخباروں سے  جنگی جہازوں  کے حیرت انگیز نمونے ..

جاپانی وژیول آرٹسٹ  اتسوشی اڈاچی  پرانے  اخبارات  کے ٹکڑوں  سے کوئی بھی چیز بنا سکتے ہیں تاہم  انہیں پرانے اخباروں سے جنگی جہازوں کے نمونے بنانے میں خاص مہارت حاصل ہے۔اتسوشی جنگی جہاز کے نمونے بناتے ہوئے باریک سے باریک  تفصیل کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
اتسوشی اپنی مہارت سے پرانے اخباروں کو جنگی بحری جہاز، جنگی  ہوائی جہاز اور دوسرے جنگی  ہتھیاروں میں ڈھال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتسوشی کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ سیلف ڈیفنس  فورس اور امریکن آرمڈ فورسز کے بیس  پر جایا کرتے تھے۔ یہاں وہ جو بھی جنگی ہتھیار دیکھتے، اس کی نقل بنانے کی کوشش  کرتے۔وقت کے ساتھ ساتھ اُن کا شوق بڑھتا رہا اور اُن کے فن میں بھی نکھار آتا گیا۔
اتسوشی کے بنائے چند شاہکار فن پاروں کی تصویریں آپ بھی دیکھیں۔