مٹی کی گیندوں کی مدد سے حقیقت سے قریب ترین انسانی مجسمے بنانے والے حیرت انگیز فنکار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 دسمبر 2019 23:56

مٹی کی گیندوں کی مدد سے حقیقت سے قریب ترین انسانی مجسمے بنانے والے حیرت ..

انٹرنیٹ پر ایک  چینی فنکار کے پولیمر مٹی کے بنائے  فن پارے بہت مشہور ہو  رہے ہیں۔ یہ شخص مٹی کو گوند کی اُن کی گیندوں سے مشہور شخصیات اور عام لوگوں کے ایسے مجسمے بناتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
Pandahappyed کے آئی ڈی کے پیچھے ایک نامعلوم فنکار  شوقیہ ہی نہیں بلکہ پیشہ ور کے طور پر ہی کام کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین انہیں ادائیگی کر کے مٹی کی گیندوں سے اپنے مجسمے بنوا سکتے ہیں۔

یہ فنکار پہلے مفت کام کرتے ہوئے مشہور شخصیات کے مجسمے بناتے تھے۔ دوستوں کے بے حد اصرار پرانہوں نے پیشہ ورانہ طور پر عام لوگوں کے مجسمے بنانے شروع کیے۔

(جاری ہے)


اس فنکار کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ وہ سوشل میڈیا سائٹ جیسے انسٹا گرام پر اپنے پراجیکٹ کی ٹائم لیپس ویڈیو شیئر کرتے ہیں، جسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں۔اُن کی شیئر کی ہوئی ایک ویڈیو کو دیکھ کر ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ لوگ اُن  کےکام سے اتنے زیادہ متاثر کیوں ہیں۔


یہ فنکار وٹس ایپ پر آرڈر لیتے ہیں۔ ایک آرڈر کو مکمل ہونے میں ایک ہفتہ لگتا ہے۔ حتمی مجسمہ بنانے سے پہلے وہ اپنے گاہک  کودکھاتے ہیں۔ گاہک کو کام پسند آنے کے بعد وہ اس مجسمے کو تیز درجہ حرارت پر پکاتے ہیں اور پھر اسے اپنے گا ہک کو بھیج دیتے ہیں۔