جیک پاٹ لاٹری نکلنے پر ٹی وی رپورٹر نے براہ راست نشریات میں استعفیٰ دے دیا لیکن۔۔۔
بدھ 25 دسمبر 2019 23:54
سپینش ٹی وی کی ایک رپورٹر کو جیک پاٹ لاٹری نکلنے پر نمبروں کی دو بار پڑتال کرنی چاہیے تھی۔ اگر وہ ایسا کر لیتی تو وہ اس شرمندگی سے بچ جاتی ، جس کا وہ اب سامنا کر رہی ہیں۔ ایک خاتون ٹی وی رپورٹر نے براہ راست نشریات کے دوران اس وقت استعفیٰ دے دیا، جب انہیں لگا کہ ان کا جیک پاٹ لگا ہے۔
آر ٹی وی ای کی رپورٹر نتالیہ ایسکوڈیرو نے سپین کی ال گور ڈو لاٹری کے نتائج سنتے ہوئے سمجھا کہ اُن کا 4 ملین یورو کا انعام نکلا ہے جبکہ اُن کا انعام بہت کم مالیت تھا۔
(جاری ہے)
نتالیہ نے خود کو بڑے انعام کا مالک سمجھتے ہوئے لائیو ٹی وی نشریات میں حد سے زیادہ خوشی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے بعد میں بتایا کہ اُن کا انعام تو بس صرف 5 ہزار یورو کا تھا۔
جس وقت لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا گیا، نتالیہ خوشی سے چیخ پڑی۔ انہوں نے فوراً اعلان کیا کہ وہ کل سے کام پر نہیں آئیں گی۔ جس سے ٹی وی سٹوڈیو میں موجود لوگوں کو لگا کہ اُن کا بہت بڑا انعام نکلا ہے۔
اس ٖغلط فہمی پر نتالیہ نے ٹوئٹر پر صارفین سے معذرت کی اور بتایا کہ وہ ذاتی زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہیں ۔
نتالیہ کے ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔
Aquí la tienes: "la reportera de La 1" de la que habla todo el mundo a estas horas. ¡Se llama Natalia Escudero! #LoteríaRTVE
— RTVE Play (@rtveplay) December 22, 2019
🔴 Directo ➡ https://t.co/pfgTOQpaaN pic.twitter.com/58j3ACuNte
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.