چین میں 10 کروڑ افراد ورزش نہیں بلکہ ورزش کرنے کی اداکاری کرتے ہیں۔ سروے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 دسمبر 2019 23:54

چین میں 10 کروڑ افراد ورزش نہیں بلکہ ورزش کرنے کی اداکاری کرتے ہیں۔  ..

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف سپورٹس نے اُن لوگوں کےخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہےجو ورزش نہیں کرتے  بلکہ صرف  ورزش کی اداکاری کرتے ہیں۔
چین کی سٹیٹ کونسل نے 2016 میں نیشنل  فٹ نیس پروگرام لانچ کیا تھا۔ اس  پروگرام کے تحت چین کے 435 ملین افراد کو 2020 تک  باقاعدگی سے ورزش کرنی ہے۔ان میں سے 35 ملین افراد نے اب تک اپنا ہدف پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مزید بہت سے افراد ایسے ہیں، جنہوں نے اپنا ہدف پورا نہیں کیا۔


اندازہ ہے کہ چین کے 100 ملین افراد حقیقت میں ورزش نہیں بلکہ ورزش کا دکھاوا کرتے ہیں۔ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے گھر پر ورزش کرنے کے لیےآلات خریدے  لیکن کبھی ورزش نہیں کرتے اور ایسے بھی ہیں جن کے پاس جم کی ممبر شپ ہے لیکن وہ وہاں کبھی نہیں جاتے۔ چین میں موٹاپا ایک خطرناک مرض بن چکا ہے۔چینی بچوں میں موٹاپا دنیا کے کسی بھی ملک کے بچوں سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :