بدترین کرسمس گفٹ ملنےکے باوجود بچی کا حیران کن رد عمل ۔ وائرل ویڈیو دو کروڑ بار سے زیادہ دیکھی گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 دسمبر 2019 23:56

بدترین کرسمس گفٹ ملنےکے باوجود بچی کا حیران کن رد عمل ۔ وائرل ویڈیو ..
جسٹس موجیکا نے اپنی 2 سالہ بیٹی سے مذاق کرتے ہوئے انہیں دنیا کا بدترین کرسمس گفٹ دینے کا سوچا۔ انہوں نے سوچا تھا کہ کیلے سے بُرا کیا کرسمس گفٹ ہوگا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس پر اُن کی بیٹی اتنا حیران کن ردعمل دے گی۔ناراض ہونے کی بجائے  2 سالہ اریا کے پرجوش ردعمل نے اُن کے والد کو ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


جسٹس موجیکا ، جوٹوئٹر پر LGND  آئی ڈی سے ہیں، نے جمعے کو اپنی بیٹی کے رد عمل کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں اریا کو  کاغذ میں لپٹا ہوا کیلا لیتے اور پھر بہت زیادہ خوش ہوتے دکھایا گیا ہے۔
موجیکا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی بیٹی کو کرسمس پر مذاق میں بدترین تحفہ  دینا چاہتے تھے لیکن بیٹی کے ردعمل نے انہیں حیران کر دیا۔ویڈیو شیئر ہونے کے صرف 3 دن میں ہی اسے 20.3 ملین افراد نے دیکھا ہے۔ صارفین نے اسے 1.4 ملین  بار لائک کیا ہے۔ اس پر بے شمار کمنٹس بھی آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :