جوڑے نے اپنے فوٹو شوٹ کے لیےجنگل کو آگ لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 دسمبر 2019 23:51

جوڑے  نے اپنے فوٹو شوٹ  کے لیےجنگل کو آگ لگا دی

چین میں ایک جوڑے کو جنگل کو آگ لگانے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اس جوڑے نے اپنے فوٹو سیشن کے لیے  جنگل کو آگ لگائی تھی۔
گوانگڈونگ کی ڈونگیوان کاؤنٹی میں لگنے والی   آگ کی تحقیقات سے  پتا چلا ہے کہ  یہ آگ ایک جوڑے نے لگائی تھی،  آگ لگانے کے بعد اس جوڑے نے پہاڑ کی چوٹی پر  کھڑے ہو کر تصویریں بنائی۔آگ کی فوٹیج دیکھ کر  پتا چلتا ہے کہ آگ کے شعلے پہاڑوں کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں آگ لگنے کے بعد پہاڑ کی چوٹی بغیر درختوں کے نظر آ رہی ہے۔
جنگل کو آگ لگانے والے اس جوڑے کو 15 دن تک  انتظامی حراست میں رکھا گیا  ۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ  اس جوڑے پر  مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔
 حال ہی میں چین میں شینیانگ کے ایک کسان کو جنگل میں آگ لگانے پر 6 سال قید کی سزا سنائی  گئی ہے۔  آگ لگنے کی وجہ سے علاقے کے 16 ہزار  افراد کو اپنے گھر خالی کرنے پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :