جسم کے ساتھ 90 آئی فون چپکا کر کے سمگل کرنے والا شخص گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 دسمبر 2019 23:51

جسم کے ساتھ 90 آئی فون چپکا کر کے سمگل کرنے والا شخص گرفتار

کرسمس سے کچھ پہلے مکاؤ سے  چین میں داخل ہونے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص  نے اپنے  جسم پر ٹیپ سے کئی درجن آئی فون چپکائے ہوئے تھے۔
یہ واقعہ ژوہوئی، چین میں گونگبئی کی سرحد پر پیش آیا، جہاں حکام نے ایک مشتبہ شخص کو ٹانگیں اور کمر پھولی ہونے پر روکا۔

(جاری ہے)

اس شخص کی تلاشی لینے پر   اس کی ٹانگوں اور کمر کے گرد چپکے ہوئے 90 آئی فون  برآمد ہوئے۔
کئی سالوں سے  ہانگ کانگ اور مکاؤ سے چین میں سمگل ہونے والی سب سے مقبول چیز آئی فونز ہی ہیں۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ گرفتار ہونے والا شخص اپنے جسم سے کچھ اور ڈیوائسز بھی چپکا سکتا تھا کیو نکہ 2017 میں شینزن کسٹمز نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا تھا، جس کے جسم سے 102 آئی فون چپکے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :