چند انگریزی الفاظ سے متعلق دلچسپ حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 دسمبر 2019 23:51

چند انگریزی الفاظ سے متعلق دلچسپ حقائق
بہت سے لوگ انگریزی کو ایک مشکل زبان قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ اس کے مشکل الفاظ نہیں بلکہ اس زبان کے غیر معمولی اور کافی حد تک متضاد اصول ہیں۔بہت سے انگریزی الفاظ ایسے ہیں،جن کا تجزیہ کیا جائے تو بہت سی دلچسپ باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایسے ہی کچھ الفاظ ذیل میں دئیے  جا رہے ہیں۔
•    Rhythms عام واول یعنی اے،ای، آئی، او اور یو کے بغیر سب سے بڑا انگریزی لفظ ہے۔


•    کچھ اخذ کردہ الفاظ سے ہٹ کر انگریزی زبان میں صرف دو الفاظ ایسے ہیں، جن کےآخر میں شن (shion) آتا ہے۔ یہ دو الفاظ  cushion اور fashion  ہیں۔
•    THEREIN سات حروف پر مشتمل ایک لفظ ہے۔ اس کے  کئی حروف کو ایک ساتھ استعمال کر کے 13 الفاظ  بنائے جا سکتے ہیں جیسے  the، he, her, er, here, I, there, ere, rein, re, in, therein, اور herein۔
•     Queueingایکایسا لفظ ہے جس میں ایک ساتھ پانچ واول استعمال ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


•    Soupspoons وہ سب سے بڑا لفظ ہے، جس کے تمام حروف  انگریزی حروف تہجی کے دوسرے نصف سے لیے گئے ہیںَ
•    Almost انگریزی زبان کا وہ سب سے بڑا لفظ ہے، جس میں تمام حروف ، حروف تہجی کی ترتیب سے استعمال ہوئے ہیں۔
•    انگریزی گنتی میں One thousand وہ پہلے الفاظ ہیں، جن میں A استعمال ہوا ہے۔ اس سے پہلے one سے لیکر nine hundred ninety-nine تک A استعمال نہیں ہوا۔


•    The sixth sick sheik’s sixth sheep’s sick کو انگریزی زبان کی سب سے مشکل ٹنگ ٹوئسٹر سمجھا جاتا ہے۔
•    UnderGround اور Underfund انگریزی زبان کے وہ دو الفاظ ہیں، جن کے شروع اور آخر میں und استعمال ہوتا ہے۔
•    Stewardesses وہ طویل ترین لفظ ہے، جسے صرف بائیں ہاتھ سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔
•    آکسفورڈ ڈکشنری میں درج Antidisestablishmentarianism لفظ کو سب سے طویل ترین لفظ سمجھا جاتا رہا ہے لیکن آج کل یہ اعزاز ایک طبی اصطلاح pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis کو حاصل ہے۔


•    Dreamt انگریزی زبان کا واحد لفظ ہے، جس کا اختتام mt پر ہوتا ہے۔
•    انگریزی زبان میں بہت سے ایسے الفاظ ہیں جن میں ترتیب سے پانچوں واول استعمال ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں۔ abstemious، adventitious اور facetious وغیرہ۔
•    Fickleheaded اور fiddledeedee انگریزی زبان کے وہ دو طویل ترین الفاظ ہیں، جن میں حروف تہجی کے پہلے نصف حروف ہی استعمال ہوے ہیں۔
•    Defenselessness اور respectlessness انگریزی زبان کے وہ دو طویل ترین الفاظ ہیں جن میں صرف ایک واول کئی بار استعمال ہوا ہے۔
•    گنتی میں Forty وہ واحد لفظ ہے جس کے حروف حروف تہجی کی ترتیب سے ہیں۔ One وہ لفظ ہے جس کے حروف ، الٹ ترتیب میں ہیں۔
•    Bookkeeper وہ لفظ ہے جس میں تین بار ایک ساتھ ہی دوہرے حروف استعمال ہوئے ہیں۔