صرف چھونے سے ٹیکسلا کار کا لاک کھولنے والا شخص

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 دسمبر 2019 23:55

صرف چھونے سے ٹیکسلا کار کا لاک کھولنے والا شخص

اوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  ٹیسلا کی کار کا لاک کھولنے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے انسان  اور مشین کے بیچ فرق کو دھندلا دیا ہے۔ انہوں نے ٹیسلا کی کار کا لاک کھولنے والی چپ کو اپنے ہاتھ میں ہی نصب کر لیا ہے۔اس طرح سے وہ چھو کر ہی اپنی کا لاک کھول سکتے ہیں۔
پروو سے تعلق رکھنے والے بین ورکمین  کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں  میں اس وقت چار چپ نصب کی ہوئی ہیں۔

ان میں ایک چپ الیکٹرونک ٹیسلا کار کی ہے۔
بین نے  کے ایس ٹی یو -ٹی وی کو بتایا  ”  جو لوگ نہیں جانتے کہ میرے ہاتھوں میں چپ ہے، میں انہیں بے وقوف بناتا ہوں۔ میں انہیں قائل کرتا ہوں کہ  کیلا کار کی چابی ہے، اس کے بعد میں کیلا پکڑتا ہوں اور چپ  کار کا لاک کھول دیتی ہے۔
بین  اپنے  ہاتھوں میں نصب دوسری چپس  سے اپنے آفس کا دورازہ کھولتے ہیں،  وہ اس سے اپنے کمپیوٹر میں لاگ ان ہوتے ہیں اور ایپل پے اور گوگل پے میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی طرح  رابطہ نمبر شیئر کرتے  ہیں۔

(جاری ہے)


بین نے بتایا کہ  اُن کےہاتھوں میں کئی چپس اُن کے خاندان کے  ہی ایک فرد نے نصب کی ہیں جبکہ ٹیسلا کی چپ نصب کرنے والے کے  لیے انہوں نے بیندھنے (piercing) کے سٹوڈیو سے مدد لی تھی۔بین نے بتایا کہ اُن کے بائیں ہاتھ میں  مقناطیس بھی نصب ہے، جس سے وہ مختلف کرتب کرتے  ہیں۔