
یہ ائیرلائن اب ونیلا کے ذائقے کا خوردنی کافی کپ پیش کرے گی
امین اکبر
جمعہ 27 دسمبر 2019
23:55

اس ائیر لائن نے آن بورڈ کوڑا کرکٹ کم سے کم کرنے کے لیے اپنے مسافروں کو خوردنی کپ میں کافی دینا شروع کر دی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ نیوزی کی قومی ائیر لائن نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیےماحول دوست تجربات کیے ہوں۔ماضی میں یہ ائیر لائن اپنی پروازوں اور لاؤنج میں بائیو ڈی گریڈ ایبل کپ پیش کر چکی ہے۔ اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ائیرلائن نے خوردنی کپ بنانے میں ماہر خاندانی کاروباری کمپنی ٹوائس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
یہ نئے کپ خاص طور پر ائیر لائن کے لیے بنائے جائیں گے۔ یہ کپ ونیلا فلیور میں ہونگے اور گرم چیز جیسے کافی سے نہیں پگھلیں گے۔
(جاری ہے)
ائیر لائن کی کسٹمر ایکسپیئرنس منیجر نکی شیو نے سی این این ٹریول کو بتایا کہ اُ ن کی ائیر لائن میں مسافروں کو ہر سال 8 ملین کپ کافی پیش کی جاتی ہے۔تجرباتی مراحل میں ائیر لائن کے مسافروں کا ردعمل بھی بہت مثبت رہا ہے، جس کے بعد ٹوائس اور ائیر نیوزی لینڈ اپنے اشتراک کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
اس سال جولائی میں ائیر نیوزی لینڈ نے ایک دفعہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کنٹینر کا استعمال ترک کر کے چھوٹے اور دوبارہ استعمال ہونے والے برتن استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.