اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ کو مری بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکبادیں

ہفتہ 28 دسمبر 2019 19:39

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2019ء) اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ کو مری بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پرمسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور ،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب ،صدرلائرز ونگ پاکستان نصیر بھٹہ ،ترجمان لائرزونگ لاہور رفعت ڈوگر ،عطاء اللہ تارڈ سیکرٹری مسلم لیگ ن ،امجدعلی خان اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بہاولپور ،سابق امیدوار حلقہ این اے 57 مہرین انور راجہ،سجاد حنیف عباسی سابق امیدوار حلقہ پی پی 6 ،صدرپی پی پی تحصیل مری افتخار عباسی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ،حافظ عثمان عباسی اور دیگرنے انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔