جب بھی کوئی جوڑا سوشل میڈیا پر جدا ہوتا ہے تو اس تنہا خاتون کی بنائی ہوئی بلب ڈیوائس روشن ہو جاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 دسمبر 2019 23:51

جب بھی کوئی جوڑا سوشل میڈیا پر جدا ہوتا ہے تو اس تنہا خاتون کی بنائی ..
جاپانی یوٹیوب مرینا فوجیوارا نے  ایک ایسا سمارٹ لائٹ بلب بنایا ہے، جو تب ہی روشن ہوتا ہے جب سوشل میڈیا  پر کسی جوڑے کا بریک اپ ہوتا ہے۔
کچھ  تنہا افرادکسی خوش و خرم جوڑے کو دیکھ کر  اداس ہوجاتے ہیں۔ موسم سرما  میں خاص طور پر جوڑوں کو اکٹھے چھٹیوں کی خریداری کرتے  اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھ کر کچھ لوگ اداس ہو جاتے ہیں۔ مرینا بھی ایسے لوگوں میں شامل ہے۔

انہوں نے ایک ایسا طریقہ نکال لیا ہے، جس سے انہیں کسی جوڑے کے بریک اپ کی اطلاع مل جاتی ہے اور اُن کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔
مرینا کے مطابق اُن کا سمارٹ لائٹ بلب ایک بریج کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہے۔ جب بھی کوئی ٹوئٹر پر اپنے بریک اپ کا ٹوئٹ کرتا ہے یہ بلب روشن ہو جاتا ہے۔ مرینا اس بلب کی روشنی اور رنگت کو کنٹرول کر سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)


مرینا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر جب   بھی کوئی بریک اپ ہوتا ہے تو لوگوں کا سٹیٹس  آئیکون تبدیل ہوتا جاتا ہے۔ یہی دیکھ کر انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس بنانے کا فیصلہ کیا جو ٹوئٹر کو سکین کرتے اور بریک کا نیا سٹیٹس آنے پر بلب کو روشن کر دے۔
مرینا کی یہ سادہ سی ڈیوائس ابھی تجارتی پیمانے پر دستیاب نہیں ہے۔ تاہم تنہا افراد اسے خود سے بھی بنا سکتے ہیں۔ مرینا نے بتایا کہ اسے بنانے کے لیے بریج کو انٹرنیٹ سے کنکٹ کریں جو ہب بن جائے گا، اسے پھر لائٹ بلب سے کنکٹ کریں۔ اس کے بعد اسے وائی فائی یا لین کیبل سے انٹرنیٹ سے جوڑ دیں۔اس ڈیوائس کی تیاری میں مرینا نے IFTTT سے بھی مدد لی ہے۔