دنیا کے 10 عجیب و غریب عجائب گھر

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 دسمبر 2019 23:53

دنیا کے 10 عجیب و غریب عجائب گھر

عام طور پر  عجائب گھروں میں ہر طرح کی چیزیں رکھی ہوتی ہے لیکن کچھ عجائب گھر ایک ہی طرح کی چیزوں کے لیے  مخصوص ہوتے ہیں۔ کچھ عجائب گھر ایسے بھی ہوتے ہیں جو عجیب و غریب اشیا کے لیے  ہی مخصوص ہوتے  ہیں۔ذیل میں کچھ ایسے ہی عجائب گھروں کے متعلق بتایا گیا ہے۔
1۔  ٹیپ واٹر میوزیم  (Tap Water Museum) ۔ یہ بیجنگ، چین میں واقع ہے۔پہلے یہ ایک پائپ ہاؤس تھا، جسے ٹیپ واٹر کے عجائب گھر میں بدل دیا گیا ہے۔


2۔ بری تصویروں کا  عجائب گھر(Museum of Bad Art) ۔ امریکا میں واقع اس عجائب گھر میں جو تصویریں لگی ہیں، وہ آپ کے گھروں کی دیواروں یا فریج پر بچوں کی بنائی ہوئی تصویروں سے بھی زیادہ بری ہیں۔
3۔ ڈاگ کالر میوزیم (Dog Collar Museum)۔ یہ میوزیم برطانیہ میں واقع ہے۔اس میں کتوں سے متعلقہ اشیا ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ اشیا تو کئی صدیوں پرانی ہیں۔
4۔ برٹش لان موور میوزیم (British Lawnmower Museum)۔

برطانیہ میں واقع اس عجائب گھر میں   لان کی گھاس کاٹنے والی  مشینوں کے قدیم اور جدید ماڈلز ہیں۔
5۔ بالوں کا عجائب گھر۔ ترکی کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن آوانوس میں واقع بالوں کے  عجائب گھر میں 16 ہزار خواتین سے حاصل کیے ہوئے بال رکھے گئے ہیں۔ان کے ساتھ خواتین کے نام اور پتے بھی ہیں۔
6۔ روٹیوں کا میوزیم۔ یہ جرمنی میں واقع ہے۔یہ پر روٹیوں سے متعلق 18 ہزار فن پارے ہیں۔


7۔ نمک دانی کا عجائب گھر۔امریکا سے تعلق رکھنے والی اینڈریا لوڈین  کے عجائب گھر میں  نمک دانی  کے 22 ہزار سیٹ ہیں۔
8۔ کونسٹ کامیرا  عجائب گھر۔  کونسٹ کامیرا  عجائب گھر روس میں واقع ہے۔ اس میں 20 لاکھ سے زیادہ اشیا ہیں۔ یہاں  پر 2 لاکھ کے قریب قدرتی اور انسانوں سے متعلق  عجیب وغریب چیزیں بھی ہیں۔
9۔انٹرنیشنل کرپٹؤ زولوجی میوزیم۔

یہ میوزیم امریکا میں واقع ہے۔ یہاں پر ایسی بلاؤں کے مجسمے ہیں، جن  کا ذکر افواہوں میں سنا ہو یا  لوگوں کا ان بلاؤں یا بھوتوں پر یقین ہو۔
10۔ سری راج میڈیکل میوزیم یا موت کا عجائب گھر۔ یہ تھائی لینڈ میں واقع ہے۔اس عجائب گھر میں اس کے بانی کا ڈھانچہ بھی موجود ہے اوردیگر بہت سے انسانوں کی باقیات بھی  ہیں ۔  یہاں پر کھوپڑیاں بھی موجود ہے۔ سری راج میڈیکل میوزیم، سات چھوٹے  عجائب گھروں پر مشتمل ہے۔ یہ طلباء اور اساتذہ کے لیے معلومات کا بڑا ذریعہ ہے۔