سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی 76ویں سالگر کل منائی جائیگی

منگل 31 دسمبر 2019 13:37

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی 76ویں سالگر کل منائی ..
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء) سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی 76ویں سالگر کل منائی جائیگی میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے تاریخ کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لیکر 26جون 2004ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں انہیں انگریزی اردو سندھی بلوچی پشتو پنجابی سمیت مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے وہ پاکستان کے ایک ممتاز سیاستدان ہیں