سٹیفن پابسٹ کے بنائے یہ آپٹیکل الوژن آپ کو حیران کر دیں گے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جنوری 2020 23:38

سٹیفن پابسٹ کے بنائے  یہ  آپٹیکل الوژن آپ کو حیران کر دیں گے

جب تصویریں حقیقی اشیاء سے بھی  زیادہ حقیقی لگیں  توآپٹیکل الوژن  یا بصری واہمہ یا نظر کا دھوکا بن جاتی ہیں۔ تصویروں سے آپٹیکل الوژن  بنانے میں شاید ہی کوئی فنکار جرمنی کے سٹیفن پابسٹ سے بہتر ہو۔اُن کے  بنائے فن پارے آپ کو حیران کر دیں گے۔
روس میں پیدا ہونے والے سٹیفن پابسٹ 15 سال کی عمر سے جرمنی میں رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

2007 میں انہوں نے ڈرائنگ اور پورٹریٹ بنانا شروع کیے لیکن جلد ہی اس سے اکتا گئے۔

اس کے بعد انہوں نے  اپنی 2D تصاویر کے  کناروں کو موڑنا شروع کیا۔اس کے بعد  تو انہیں  بالکل حقیقی تصویریں بنانے کے بہت سے نئے طریقے مل گئے۔
اُن کے بنائے ہوئے چند  فن پارے آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :