جنوری کے مہینے سے متعلق دلچسپ حقائق
امین اکبر
بدھ 1 جنوری 2020
23:40
کچھ لوگ جنوری کو ایک نئی شروعات کی علامت سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک یہ بس ایک مہینہ ہے۔ذیل میں اس مہینے کے حوالے سے چند تاریخی اور دلچسپ حقائق دئیے گئے ہیں۔
1۔جنوری کا نام رومی خدا جانوس (Janus) کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جانوس کودوسر سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک سر پچھلے سال اور ایک اگلے سال کو دیکھتا ہے۔
2۔ جنوری کے مہینے میں طلاقوں اور علیحدگیوں کا تناسب دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
3۔لیپ کے سالوں میں جنوری ہمیشہ اُس دن سے شروع ہوتا ہے، جس دن اپریل اور جولائی شروع ہوتے ہیں۔
4۔تاریخ میں جنوری کے دوسرے نام بھی ملتے ہیں۔ اس کا ایک نام وولف موناتھ (Wulfmonath) بھی ہے، جو اینگلو سیکسن سے آیا ہے۔ اس مہینے بھوکے بھیڑیے آ کر مردہ جانوروں کو کھایا کرتے تھے۔
(جاری ہے)
روم کے قدیم بادشاہ شارلیمین اس مہینے کو ونٹر مانوتھ(Wintermanoth) یعنی سرد مہینہ کہا کرتے تھے۔
5۔اصل رومی کیلنڈر میں صرف 10 مہینے ہوتے تھے۔ اس میں جنوری اور فروری شامل نہیں تھا۔
6۔ روم کے دوسرے بادشاہ نوما پمپیلیوس نے جنوری اور فروری کو رومی کیلنڈر میں شامل کیا تاکہ یہ قمری کیلنڈر کے برابر ہو جائے۔ اس وقت جنوری میں صرف 30 دن تھے۔
7۔ جولیس سیزر نے جنوری میں 31 واں دن شامل کیا ۔
8۔ عام طور پر جنوری شمالی نصف کرے کا سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔
9۔ درجہ حرارت کے معاملے میں زمین کے جنوبی نصف کرے میں جنوری کے برابر جولائی ہوتا ہے۔
10۔ برطانیہ میں کچھ لوگ اس مہینے کو خشک جنوری یا ڈرائی جنوری کے طور پر مناتے ہیں۔ اس مہینے لوگ پورا مہینہ شراب نوشی کو چھوڑ دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.