کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری دفاتر میں رجسٹریشن کاؤنٹر کا قیام

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جنوری 2020 19:43

کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری دفاتر میں رجسٹریشن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب کروانے کے لئے تمام ضلعی افسران اور نجی اداروں کے سربراہان نے اپنے دفتر میں خصوصی رجسٹریشن کاؤنٹر تشکیل دے ہیں جہاں اہداف کے حصول کے لئے شہریوں کو کلین اینڈ گرین موبائل ایپلیکیشن پر رجسٹر ہونے اور ایپلیکیشن کے مطابق اہداف پر کام کرنے کے بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا قردار ادا کریں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر جہلم شہر و ملک کو صاف ستھرا و سرسبز بنانے میں اپنا قردار ادا کریں۔ رجسٹریشن کاؤنٹر میں اس موبائل ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے اور استعما ل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بارے تربیت دی جاتی ہے ، اس ضمن میں شہری سی ای او ہیلتھ ، ایجوکیشن، ڈی سی دفتر، اے سی دفتر سمیت دیگر تمام ضلعی دفتر میں رجوح کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے شہری صفائی ستھرائی، پودے لگانے ، گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے ، صاف پانی کی فراہمی سمیت، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ دیگر اقدامات بارے اپنی تفصیلات حکومت کو کلین اینڈ گرین موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ cleangreen.gov.pk پر جا کر اپلوڈ کر کے حکومت کے ویژن کوا ٓ گے بڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :