انسانی جسم سے متعلق 15 حیرت انگیز حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جنوری 2020 23:49

انسانی جسم سے متعلق 15 حیرت انگیز حقائق

انسانی جسم  حقیقت میں ایک حیرت کدہ ہے۔اس حیرت کدے کے  بارے میں بہت سی باتیں ہم ابھی تک نہیں جان پائے لیکن جو کچھ جانتے ہیں وہ بھی ہمیں حیران کرنے کے لیے کچھ کم نہیں۔ذیل میں انسانی جسم کے چند ایسے حیرت انگیز حقائق ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گے
1۔معدے میں غذا کو ہضم کرنے والا تیزاب اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ زنک کو پگھلا دے۔ خوش قسمتی سے معدے   اندرونی تہہ کے خلیے اتنی تیزی سے  خستگی کے بعد دوبارہ بنتے ہیں کہ اس تیزاب کو معدے کو  پگھلانے کا وقت ہی نہیں ملتا۔


2۔ پھیپھڑے میں  3 لاکھ ملین انتہائی باریک خون کی نالیاں ہوتی ہیں۔ انہیں اگر ایک سیدھ میں  ساتھ ساتھ جوڑا جائے تو ان کی لمبائی 2400 کلومیٹر یا 1500 ہو سکتی ہے۔
3۔ایک آدمی کے خصیے  ہر روز 10 ملین نئے سپرم  سیلز بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر ان سب  سے پیدائش ممکن ہو تو ایک شخص 6 ماہ میں ہی سیارہ زمین کی آبادی  کے برابر انسان پیدا کر سکتا ہے۔
4۔ انسانی ہڈی وزن کی سپورٹ کرنے والے گرینائٹ جتنی مضبوط ہوتی ہے۔

انسانی ہڈی کا ایک ماچس جتنا بلاک 9 ٹن وزن کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ یہ کنکریٹ کے وزن سپورٹ کرنے کی حد سے 4 گنا زیادہ ہے۔
5۔ ہر انگلی اور انگوٹھے کے ناخن 6 ماہ میں بنیاد سے نوک پر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔
6۔ انسانی جسم میں سب سے بڑا عضو انسانی  جلد ہے۔ بالغ انسان کی جلد 1.9 مربع میٹر یا 20 مربغ فٹ ہوتی ہے۔انسانی جلد جسم سے جھڑتی بھی رہتی ہے۔ ایک انسان کی زندگی میں اس کی 18کلوگرام یا 40 پاونڈ جلد جھڑتی ہے۔


7۔ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کا قد  تقریباً 8  ملی میٹر یا 0.3 انچ بڑھ جاتا ہے اوراگلی صبح جب آپ جاگتے ہیں کو آپ  کا قد سکڑ  کر پہلے جتنا ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی کرکری ہڈیاں کھڑے ہونے پر کشش ثقل کی وجہ سے اسفنج کی طرح سکڑ جاتی ہیں۔
8۔ مغرب میں ایک شخص اپنی زندگی میں 50 ٹن خورا ک کھاتا ہے اور 50 ہزار لیٹر یا 11  ہزار لیٹر مائع پیتا ہے۔


9۔ہر انسانی گردے میں 1 ملین انفرادی فلٹر  ہوتے ہیں۔ یہ ایک منٹ میں 1.3 لیٹر خون کو فلٹر کرتے ہیں  اور ایک دن میں 1.4 لیٹر پیشاب خارج کرتے ہیں۔
10۔انسانی آنکھ کے فوکس کرنے والے مسلز ایک دن میں 1 لاکھ بار حرکت کرتے ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں 80 کلو میٹر یا 50 میل تک دوڑیں گے تو  آپ کی ٹانگوں  کے مسلز اتنی  حرکت کر سکیں گے۔
11۔ 30 منٹ میں اوسط انسانی جسم سے اتنی زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے کہ اگر اسے یکجا کر لیا جائے تو اس سے آدھا گیلن پانی ابالا جا سکتا ہے۔


12۔ ایک خون کے خلیے کو  پورے جسم کا چکر لگانے میں 60 سیکنڈ لگتے ہیں۔
13۔ختنے کے ذریعے اتاری جانے والی اضافی کھال جس کا سائز ایک ڈاک ٹکٹ جتنا ہوتا ہے، کو لیبارٹری میں صرف 21 یوم میں افزائش کرکے 3 باسکٹ بال کے میدان جتنا بڑا کیا جاسکتا ہے۔ ‎لیبارٹری میں بنائی جانے والی جلد جلے ہوئے مریضوں کا علاج کرنے کےکام آتی ہے۔
14۔ ہماری معلومات کا  90 فیصد ہم آنکھوں سے دیکھ کر حاصل کرتے ہیں۔
15۔ خواتین کے رحم میں تقریباً پانچ لاکھ  انڈوں کے خلیے ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف 400 کوہی کبھی نئی زندگی تخلیق کرنے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :