نیند سے متعلق 10 عجیب و غریب بیماریاں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جنوری 2020 23:58

نیند سے  متعلق 10 عجیب و غریب بیماریاں

کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے۔ انسان کے سکون کا سب سے بہترین ذریعہ نیند ہی ہے۔نیند کا نہ آنا تو ایک بیماری ہے ہی لیکن  بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی نیند  بھی اُن کے لیے مشکلات کا باعث ہوتی ہے۔نیند سے متعلق چند بیماری ایسی بھی ہیں جو آپ نے پہلے نہیں سنی ہوگنی۔ایسی ہی 10 دلچسپ و عجیب بیماریوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

10۔نیند میں جسم کا خواب پر عمل کرنا
اس بیماری کو Rapid eye movement sleep behavior disorder کہا جاتا ہے۔

یہ قابل علاج بیماری ہے۔ اس میں انسان جو بھی خواب دیکھتا ہے،  اس کا جسم اس پر عمل کرتا ہے۔اس بیماری سے مریض خود کو یا اپنے ساتھی کو زخمی کر سکتا ہے۔


9۔ نائٹ ٹیرر
نائٹ ٹیرر(Night Terror) میں انسان سوتے میں شدید دہشت محسوس کرتا ہے۔ کئی بار پوری طرح ہوش میں نہیں آ پاتا۔

(جاری ہے)

وہ  زور سے سانس لیتے، کراہتے یا چیختے ہوئے  ہلکی نیند سے   یک لخت جاگتا ہے۔

بعض دفعہ تو وہ پوری طرح جاگے بغیر  دوبارہ سو جاتا ہے۔اس میں مریض کو جاگنے کے بعد اپنی نیند کی حالت کے بارے میں کچھ یاد نہیں ہوتا۔ اس میں مریض دس سے بیس منٹ تک خوف کا شکار رہتا ہے۔ یہ بیماری  کئی طرح سے  ڈراؤنے خوابوں (nightmare) سے مختلف ہے۔ اس بیماری میں بھی مریض خود کو یا دوسروں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔


8۔نیند میں جبڑے رگڑنا
اس بیماری Bruxism میں مریض سوتے میں اپنے دانت یا جبڑے رگڑتے رہتے ہیں۔

یہ ایک عام بیماری ہے۔ 40 ملین امریکی اس بیماری کا شکار ہیں۔


7۔ ٹانگوں کی بے چینی یا جھٹکے لگنا
ٹانگوں کی بے چینی (Restless Legs Syndrome) یا ٹانگوں میں جھٹکے ایک جاگتے ہوئے انسان کو بھی لگ سکتے ہیں۔ اس بیماری میں سویا ہوا یا جاگا ہوا شخص چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹانگوں یا جسم کے کسی حصے کی حرکت کو نہیں روک پاتا۔


6۔ نیند کے وقت کا تعین نہ ہونا
یہ بیماری Non-24-hour sleep-wake syndrome بہت کمیاب ہے۔

اس میں انسان کا جسم اپنے سونے اور جاگنے کے وقت کی شناخت نہیں کر سکتا۔  اس لیے جسم کے سونے کا وقت ہر روز ہی بدلتا رہتا ہے۔ اس بیماری میں نیند کا وقت بگڑتا ہے اور کچھ عرصے بعد پھر نارمل وقت تک آ جاتا ہے۔ ایک دو دن نارمل رہنے کے بعد یہ پھر بگڑنا شروع ہوجاتا ہے۔


5۔ نیند میں سانس رکنا
اس بیماری Sleep Apnea میں مریض کا سانس نیند میں کچھ کچھ دیر کے لیے رکتا ہے اور پھر بحال ہوجاتا ہے۔

ایسا ایک گھنٹے میں پانچ سے چھ بار ہو سکتا ہے۔ مریض کو جاگنے کے بعد بھی اس کا نہیں پتا چلا۔ اگر کوئی شخص سوتے ہوئے مریض کو غور سے دیکھ رہا ہو تو اسے اندازہ ہو سکتا ہے کہ مریض کو سانس تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے رک رہا ہے۔


4۔ کلائین لیون سینڈروم
کلائین لیون سینڈروم (Kleine–Levin syndrome) یا سلیپنگ بیوٹی سینڈروم کے مرض میں مریض سوتا رہتا ہے۔

یہ مرض کروڑوں افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتا ہے۔ اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔ مرگی کی طرح اس مرض میں بھی دورے پڑتے ہیں لیکن عام حالات میں مریض 12 سے 18گھنٹے سوتا ہے۔ بعض مریض 10 دن تک بھی سوتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 30 سال کی عمر کے بعد اس مرض کے دوروں میں کمی ہو جاتی ہے۔


3۔ سوتے ہوئے باتیں کرنا
اس بیماری Somniloquy میں انسان سوتے ہوئے بلند آواز میں باتیں کرتا ہے۔

مریض سادہ فقرات بولنے سے لیکر بلند آواز میں تقریر بھی کر سکتا ہے۔ کئی بار یہ باتیں سمجھنے کے قابل بھی نہیں ہوتی۔


2۔ کسی بھی وقت سونا
اس بیماری Narcolepsy میں مریض کسی بھی وقت کہیں پر بھی سو سکتا ہے تاہم یہ نیند زیادہ گہری نہیں ہوگی۔


1۔ سیکسومنیا
سیکسومنیا(Sexsomnia) میں مریض نیند کی حالت میں ہی جنسی عمل کر لیتا ہے۔ یہ بیماری نیند میں چلنے کی بیماری کی طرح ہی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی مدد لینے سے بہت پہلے اپنے برتاؤ کے بارے میں جان چکے ہوتے ہیں۔ ماہرین نے ایسے مریضوں کی ویڈیو ریکارڈنگ اور پولی گرافک ٹسٹ لینے کے بعد دعویٰ کیاہے کہ اس مریض کا تعلق نیند سے ہی ہے۔ اس مریض کا علاج بھی نیند میں چلنے کے مریض کی طرح ہی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :