سلمان خان نے شاہ رٴْخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

19ء میں دبنگ خان کی فلمیں کنگ خان کی فلموں سے زیادہ دیکھی گئیں

ہفتہ 4 جنوری 2020 11:46

سلمان خان نے شاہ رٴْخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ دہائی بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی فلمیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے زیادہ دیکھی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں جہاں 2019 کا اختتام ہوا تو وہیں ایک دہائی بھی مکمل ہوگئی اور اِسی دوران مختلف کیٹیگریز کی بہت ساری فہرست جاری کی گئیں، انہی میں ایک فہرست گزشتہ دہائی میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اِس فہرست میں ٹاپ 10 بالی ووڈ فلموں کے نام شامل ہیں جن میں سرِ فہرست فلم ’باہو بلی‘ ہے جبکہ اِس فہرست میں بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی 4 فلمیں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دوسرے نمبر پر ہے، ساتویں نمبر پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ، آٹھویں نمبر پر فلم ’ دبنگ‘ ہے جبکہ نویں نمبر پر فلم ’سٴْلطان ‘ ہے۔