
کھیلوں کے 10 عجیب و غریب مقابلے
امین اکبر
ہفتہ 4 جنوری 2020
23:53

عام طور پر جو بھی کھیل کھیلے جاتے ہیں،ان کے علاقائی یا عالمی سطح پر مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ دنیا میں کچھ عجیب و غریب مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے گاؤں یا شہر کی سطح سے لیکر عالمی سطح پر منعقد ہوتے ہیں۔ آئیے آپ کو ایسے ہی چند عجیب و غریب مقابلوں کےبارے میں بتاتے ہیں۔
10۔ بیوی کو اٹھا کر دوڑے کا مقابلہ: فن لینڈکے ایک گاؤںمیں بیویوں کوا ٹھا کردوڑنے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔
9۔ چہرہ کھینچنے کا مقابلہ: برطانیہ کے دیہاتی علاقے میں ہونے والے اس مقابلے میں لوگ چہرے کو عجیب و غریب طریقے سے کھینچتے ہیں۔مقابلے میں حصہ لینے والے نچلا ہونٹ ناک کے اوپر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹھوڑی کو بھی دائیں بائیں کھینچتے ہیں۔
(جاری ہے)
8۔ مٹرکے دانوں کو پھینکنے کا مقابلہ: برطانیہ کے ایک گاؤں وچکام میں لوگ مٹر کے دانوں کو دور پھینکنے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مٹر کے دانے پھینکنے کے لیے گھریلو ساختہ چھوٹی گن بنائی جاتی ہے۔
7۔ داڑھی اور مونچھوں کا عالمی مقابلہ: اس مقابلے میں دنیا بھر سے شریک ہونے والے افراد اپنی انوکھی داڑھی اور مونچھوں کی نمائش کرتے ہیں۔
6۔ بچھو گھاس کھانے کا مقابلہ: بچھو گھاس (ایسا پودا جس مین ڈنک نما بال ہوتے ہیں) کھانے کے بھی باقاعدہ مقابلے ہوتے ہیں۔
5۔ ائیر گٹار چیمپئن شپ: اس مقابلے میں شرکا گٹار نہیں بجاتے ، بس ہوا میں گٹار بجانے کی اداکاری کرتے ہیں۔
4۔ راک، پیپر، سیزر ورلڈ چیمپئن شپ: سکولوں میں کھیلے جانے والے اس کھیل کی بھی عالمی چیمپئن شپ ہوتی ہیں۔
3۔ کرلنگ یا پتھر کنڈلی کھیل: یک کھیل ہے جو برف سے ڈھکے ہوئے میدان میں چار چار کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں کھیلتی ہیں، اس کھیل میں پتھر کنڈلیاں ''ٹی'' کہلانے والے ہدف کا نشانہ لے کر ، پھسلائی یا دھکیلی جاتی ہیں۔1998 سے یہ کھیل اولمپکس ونٹر گیمز کا حصہ ہے۔
2۔چیز رولنگ: اس برطانوی خطرناک کھیل شرکا ایک پہیے کے پیچھے ڈھلوانی پہاڑی کے اوپر سے بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور گھومتے ہوئے نیچے گرتے ہیں۔ اس کھیل میں کھلاڑی زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔
1۔ ایکسٹریم آئرننگ: اس کھیل میں شرکا مشکل حالات جیسے فضا میں، پانی کے نیچے یا پہاڑ پر اپنے کپڑے استری کرتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.