
10 عجیب و غریب قابل ذخیرہ اشیا
امین اکبر
ہفتہ 4 جنوری 2020
23:55

10۔لائسنس پلیٹ
پرانی لائسنس پلیٹوں کی جگہ عموماً کباڑ خانہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ انہیں شوقیہ جمع کرتے ہیں۔
9۔ اخبار
اخبارات کو لائبریریوں میں تو محفوظ کیا جاتا ہے ۔لیکن بہت سے لوگ اخبارات اور رسالوں کو بعد میں پڑھنے کی امید پر جمع کرتے رہتے ہیں۔
8۔ ڈکٹ ٹیپ
آج کل ڈکٹ ٹیپ کے بہت سے استعمال سامنے آگئے ہیں۔ لوگ اس سے بہت سی چیزیں جیسے پرس، چھوٹے بیگ، بیلٹ، ہیٹ اور پہننے کو کپڑے بھی بنا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ ڈکٹ ٹیپ اور اس سے بنی اشیا کو بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
7۔ کھانا
ہم مختلف فصلوں کو محفوظ کرنے کی بات نہیں کر رہے ۔ حقیقت میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو کھانے کو فریج کی بجائے بیڈ کے نیچے یا دوسری جگہوں پر ذخیرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوربدبو سے گھر والے جان جاتے ہیں کہ کھانا کہاں محفوظ کیا تھا۔
6۔ مردہ جانور
آکلینڈ سے تعلق رکھنے والی نینسی ویلنٹی کو روڈ کِل نینسی بھی کہا جاتا ہے۔ وہ سڑکوں پر حادثات میں مرنے والے جانوروں کی ہڈیاں جمع کرتی ہیں۔ 67 سالہ نینسی کا ہڈیوں کا ذخیرہ کافی متاثر کن ہے۔
5۔تھوک
آپ کو یہ شاید مذاق لگے لیکن بہت سے لوگ اپنا تھوک بھی جمع کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں نے اپنے کلب بھی بنائے ہوئے ہیں۔
4۔ کھوپڑیاں
میکسیکو میں مذہبی رسومات میں کھوپڑیاں استعمال کی جاتی ہیں، اس لیے بہت سے لوگ کھوپڑیوں کو جمع بھی کرتے ہیں۔
3۔ ناک سے نکلنے والا خشک بلغم
اپنی ناک میں انگلیاں مارنے والے لوگوں میں سے چند ایک ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس ”قیمتی خزانے“ کو باقاعدہ محفوظ کر لیتے ہیں۔ ایک بلاگ پوسٹ میں ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنی ناک سے نکلنے والے خشک بلغم کو ایک دوست کو دینا چاہتے تھے لیکن وہ پیکٹ میکڈونلڈ پر کھو گیا ۔
2۔انسانی جلد
ہاورڈ کی لائبریری میں ایک ایسی کتاب بھی ہے، جسے انسانی جلد سے مجلد کیا گیا ہے۔ جلدسازی کے علاوہ کچھ لوگ اپنی تسکین کے لیے بھی اپنی جلد کے ٹکڑوں کو جمع کرتے ہیں۔
1۔ آنکھیں
بہت سے لوگوں انسانی آنکھ سے ملتی جلتی اشیا پسند ہوتی ہے۔ کچھ لوگ برتن، کرسمس لائٹس، پاجامہ اور شرٹ ایسی استعمال کرتے ہیں، جس پر انسانی آنکھ کی تصویر چھپی ہو۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.