خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرف باری کاامکان

اتوار 5 جنوری 2020 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2020ء) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرف باری کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد پارہ منفی16 تک گرگیا۔

(جاری ہے)

کالام، مالم جبہ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کالام 16 ، دیر (بالائی 13 ، زیریں 01) ، مالم جبہ 10، پٹن 09 ، بالاکوٹ 05، دروش، میر کھنی 02، چترال ، سیدوشریف 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (ایئرپورٹ 03)، راولاکوٹ 01، بلوچستان ، گلگت بلتستان :گوپیس 01۔ برفباری (انچ): کالام 17، مالم جبہ 06 ، چترال 01 انچ ریکارڈ کی گئی،مالم جبہ منفی 05، استوراور کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا