فلپائن میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 6 جنوری 2020 16:52

فلپائن میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) فلپائن کے صوبہ سارانگانی میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ زلزلہ گزشتہ روز صوبہ سارانگانی کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 55.87 کلومیٹر کی گہرائی کا علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :