ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فار بوائز سکول فار بوائز سوہاوہ کا الصبح اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جنوری 2020 18:21

ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فار بوائز سکول فار بوائز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فار بوا ئزسوہاوہ کا الصبح اچانک دورہ کیا اور حکو مت پنجاب کی طر ف سے مقر ر کر دہ انڈ یکٹرز کا جائز ہ لیا، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،واش رومز کی صفائی ، قومی پرچم آویزاں اور دیگر تدریسی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطیمنان کیا۔

انہوں نے پرنسپل امتیا ز کیانی کو سکول کے پنکھوں کی صفائی کروانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اگزام ایمرجنسی پروگرام کے تحت منعقدہ زیرہ پریڈ میں بچوں سے سوالات کیے اور بتایا ہے کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو کامیاب کروانے لئے اگزام ایمرجنسی پالیسی کے تحت اساتذہ کرام اپنا قردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اورطلبا و طا لبات سے مختلف سوالات کئے بچوں نے پرجوش انداز میں تسلی بخش جوابات دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طر یقے سے ادا کر یں اور ضلع جہلم میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نے کے لئے جذبہ اور دل جمعی سے کام کریں ہمارے اساتذہ قوم کے معمار ہیں انکی تعلیم وتر بیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :