پولینڈ کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 4 مریض ہلاک

پیر 6 جنوری 2020 19:17

پولینڈ کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 4 مریض ہلاک
وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) پولینڈ کے ہسپتال میں آتشزدگی سے چار مریض ہلاک اور 22 جھلس گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پولینڈ کے شہر چاجنائس کے ہسپتال میں آگ سے ایک عورت اور تین مرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 22 افراد جھلس گئے جنہیں علاج معالجہ کے لئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق شب 3 بجے لگی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں تمام مریٖض ہیں۔ مقامی پولیس نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :