اداکار سلطان راہی کی 24 ویں برسی پرسوں جمعرات کو منائی جائے گی

منگل 7 جنوری 2020 13:13

اداکار سلطان راہی کی 24 ویں برسی پرسوں جمعرات کو منائی جائے گی
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2020ء) فلمی دنیا کا بے تاج بادشاہ پنجابی فلموں کے ہیرو پاکستان کے مشہور و معروف اداکار سلطان راہی کی 24 ویں برسی کل 9 جنوری (جمعرات) کو منائی جائے گی 700 فلموں میں لازوال کردار ادا کر کے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے والے سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938ء میں بھارت کے شہر سہارنپور میں پیدا ہوئے 9 جنوری 1996ء کو انکو راولپنڈی سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے قتل کردیا گیا تھا سلطان راہی نے فلموں آغاز بارہ سال کی عمر سے کیا اسوقت انہوں نے بدلہ فلم میں ولن کا کردار ادا کیا اسکے بعد بلبل فلم میں بطور ولن کام کیا ان کی مشہور فلموں میں بابل، بشیرا، مولا جٹ، گنڈاسہ، وحشی جٹ، سخی بادشاہ میں فلمی صنعت کی بلندیوں کو چھوا اور اپنی فلمی زندگی کا آخری گیت سخی بادشاہ میں گایا انکی 500 فلمیں پنجابی ایک سو پچاس اردو اور 100 فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا انہوں نے صوبیدار میجر عبدالمجید کے گھر آنکھ کھولی اور بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتے تھے انکی گرج دار اور خبردار کردینے والی آواز سے عروج حاصل کیا سلطان راہی فلمی دنیا کے علاوہ حافظ قرآن صوم وصلاہ کا پابند اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں باجماعت نماز تراویح پڑھانے کی سعادت بھی حاصل کی اور کئی بار حج و عمرہ بھی ادا کیے سلطان راہی کو اللہ کے گھروں اور دینی مدارس سے بھی انتہا لگاؤ تھا اسی لئے انہوں نے اپنے ذاتی گھر میں بھی مسجد بنا رکھی تھی اور وہ غریب عوام کا درد سمجھنے والے نیک سیرت کے حامل انسان تھے سلطان راہی اور مصطفی قریشی فلمی دنیا میں عروج پانے والی مقبول ترین جوڑی تھی سلطان راہی کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد پنجابی فلموں کا باب ہمیشہ کے بند ہو گیا -