موبائل فون کی سکرین بچوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے،ڈاکٹر عمر بُچہ

منگل 7 جنوری 2020 14:59

موبائل فون کی سکرین بچوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے،ڈاکٹر عمر بُچہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) موبائل فون کی سکرین بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔والدین کو چاہئے کہ بچوں میں موبائل فون کا استعمال ایک حد تک کردیں کیونکہ موبائل کا بے جا استعمال بچوں کی آنکھوں اور ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالتاہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سینیئر میڈیکل سپشلٹ کیپٹن ڈاکٹر عمر بُچہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موبائل فون دورِ حاضر کی ایک جدید ایجاد ہونے کے ناتے ہر فرد کی ضرورت بن چکا ہے ۔

جس کی افادیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا،لیکن چھوٹے بچوں کے لیے اس کا بے جا استعمال خصوصاًانڈرائڈ موبائلز پر کئی کئی گھنٹوں تک گیمز کھیلنے سے انکی آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کا اندیشہ رہتاہے اور اس کے ساتھ بچوں میں آئوٹ ڈور سرگرمیوں سے عدم دلچسپی کا رجحان بڑھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :