جیکب آباد ضلع کونسل میں پی پی کے رکن نے فنڈ نہ ملنے پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا
بدھ 8 جنوری 2020 21:55
(جاری ہے)
آپ نے قیام پاکستان کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نواب صدیق علی خان نے ہندوؤں کی بعض مذہبی تحریکوں کے مقابلے میں اسلام کی تبلیغ و ترویج میںنمایاں کردار ادا کیا۔
ان خیالات کااظہار پروفیسرمحمد حنیف عباسی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماومسلم نیشنل گارڈز کے سالار اعلیٰ نواب صدیق علی خان کے یوم وفات کے موقع پران کی حیات وخدمات سے آگہی دینے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔پروفیسرمحمد حنیف عباسی نے کہا کہ نواب صدیق علی خان1900ء میں ناگپور میں پیدا ہوئے اورتعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ والد کی وفات کے بعدانہوںنے قومی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ 1929ء میں انجمن ہائی سکول ناگپور کی مجلسِ انتظامیہ کے معتمدِ عمومی منتخب ہوئے‘ اسی دور میں ناگپور میونسپل کمیٹی کے رکن اور بعد میں ضلع کونسل اور لوکل بورڈ کے ممبر بھی منتخب ہوئے۔ نواب صدیق علی خان نے ہندوؤں کی بعض مذہبی تحریکوں کے مقابلے میں اسلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم اور پرجوش حصہ لیااور ضلعی کونسل اور لوکل بورڈ کے اجلاسوں میں ہندوؤں کے مذموم ارادوں اور سکیموںکو بے نقاب کیا۔ نواب صدیق علی خان 1935ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسلم لیگ سے قربت پیدا کی اور جلد ہی قائداعظمؒ اور لیاقت علی خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔ قائداعظمؒ پر قاتلانہ حملے کے بعد مسلم لیگ کی اعلیٰ کمان کی حفاظت اور مسلم لیگ کے انتظامی امور کی نگرانی کی خاطر رضاکار تنظیم مسلم نیشنل گارڈ بنائی گئی تو اس تنظیم کی سربراہی نواب صدیق علی خان کو سونپی گئی۔ نواب صدیق علی خان نے 1936ء میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ایک تاریخی اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ 1946ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے حق میں اجلاس اور میٹنگوںمیں بھرپور کردار ادا کیااور خود بھی ان انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر مرکزی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انگریز حکومت نے انہیں خان بہادر کا خطاب دیا تھا لیکن انہوں نے یہ خطاب واپس کردیا تھا۔آپ نے قیام پاکستان کے بعد بھی ملکی تعمیرو ترقی میں بھرپور حصہ لیااور وزیراعظم لیاقت علی خان کے سیکرٹری بھی رہے۔ نواب صدیق علی خان نے اپنی یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب ’’بے تیغ سپاہی‘‘ بھی لکھی۔ جسے اب دوبارہ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے شائع کیا ہے۔ آپ نے 9جنوری 1974ء کو وفات پائی۔اس پروگرام کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.