
چین کے ایک دیہات میں رہنے والی لڑکی کیسے انٹرنیشنل انٹرنیٹ سٹار بنی؟
امین اکبر
بدھ 8 جنوری 2020
23:41

وی لاگنگ کی انڈسٹری ابھی اپنے ابتدائی مراھل میں ہے۔ تخلیق کار ٹیکنالوجی اور تفریع کے حوالے سے وی لاگنگ کر کے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں لیکن چین کے ایک دور دراز کے دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی گھر کے روز مرہ کام کر کے ہی انٹرنیٹ سٹار بن گئی ہے۔
29 سالہ لی زیچی کے کئی ملین فینز صرف چین میں ہی ہیں۔ وہ چینی حکومت سے اجازت سے دنیا بھر میں چینی روایات اور اقدار کی تشہیر بھی کر رہی ہیں۔
چین کی دیہاتی زندگی کے حوالے سے وی لاگنگ چینل کافی کم تھے، اسی لیے لی نے دیہاتی زندگی کو ہی لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا۔
(جاری ہے)
لی کے تمام پلیٹ فارمز پر سبسکرائبرز کی تعداد 58 ملین ہے۔
لی اپنے چینل پر جو بھی چیز دکھاتی ہیں، اس کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔ انہوں نے بطخ کے انڈوں سے ایک ڈش بنانے سے پہلے بطخ کے انڈوں سے بچے نکلوائے ، یہ بچے بڑے ہوئے، بڑے ہو کر انہوں نے انڈے دئیے، جو اس ڈش میں استعمال کیے گئے۔ انہوں نے سردیوں میں اپنے لیے چادر بنانے کا سوچا تو یہ کام بھیڑ کی اون صاف کرنے سے شروع کیا۔اس کے بعد اس سے دھاکہ بنایا، اسے پھلوں سے بنائے رنگ سے رنگا اور پھر اپنا کوٹ بنایا۔
لی سیچوان کے ایک دورادراز گاؤں میں اپنی دادی کے ساتھ رہتی ہیں۔وہ 14 سال کی تھیں تو شہر میں کام تلاش کرنے گئی تھیں۔تاہم بڑے شہر کی زندگی انہیں پسند نہیں آئی۔ 2012 میں وہ واپس اپنی دادی کے گاؤں آ گئیں۔
لی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روز مرہ کام کو لائیو سٹریم کر کے شہر والوں کو دکھانا چاہتی ہیں کہ اُن کی خوراک کہاں سے آتی ہے اور روایتی طور پر اسے کیسے پکایا جاتا ہے۔شروع میں وہ اکیلی ٹرائی پوڈ کی مدد سے لائیو سٹریم کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے ایک اسسٹنٹ اور ویڈیو گرافر کی خدمات بھی حاصل کر لیں ہیں۔
لی کے حوالے سے ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی یہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.