
جب کوئی خلاباز شرابی نہیں تو عالمی خلائی اسٹیشن میں شراب کی 12 بوتلیں کیوں؟
امین اکبر
بدھ 8 جنوری 2020
23:41

عالمی خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز شراب نہیں پیتے لیکن وہاں پر فرانسیسی شراب کی 12 بوتلیں پہنچا دی گئی ہیں۔
پچھلے سال نومبر میں بورڈو شراب کے ایک باکس اور کوکیز پکانے کے لیے ایک اوون عالمی خلائی اسٹیشن میں پہنچا گیا۔انڈیپنڈنٹ کے مطابق شراب کی یہ 12 بوتلیں وہاں پر استعمال کرنے کے لیے نہیں تھیں۔یہ بوتلیں ایک تحقیق کے لیے خلا میں بھیجی گئی ہیں، جس کا مقصد بے وزنی اور خلائی تابکاری کا اشیا کی بوسیدگی یا عمر رسیدگی کے عمل پر اثر ات کا جائزہ لینا ہے۔
(جاری ہے)
یونیورسٹی آف بورڈو ، فرانس اور باوریا، جرمنی دونوں لکسمبرگ کے سٹارٹ اپ سپیس کارگو ان لمیٹڈ کی مدد سے اس تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں۔
شراب کی ان بوتلوں کےبارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں لیکن یورو نیوز کے مطابق ایک سال بعد ان بوتلوں کو زمین پر واپس منگوا کا ان کا یہاں موجود اسی 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر رکھی بوتلوں سے موازنہ کیا جائے گا۔ اس تجربے کا مقصد غذائی صنعت کے لیے نئے ذائقے اور خصوصیات کی حامل غذا تیار کرنا ہے۔
خلا میں شراب بھیجنے کا تجربہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس کے پہلے 1985 میں فرانسیسی خلاباز بھی ڈسکوری شٹل پر 1975 کی بنی شراب ساتھ لے گئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.