پولیس کو وال مارٹ سٹور میں کھٹمل چھوڑنے والے شخص کی تلاش

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جنوری 2020 23:41

پولیس  کو وال مارٹ سٹور میں کھٹمل چھوڑنے  والے شخص  کی تلاش

پنسلوینیا سٹیٹ پولیس  ایک وال مارٹ  میں کھٹمل چھوڑنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے۔اس شخص نے جمعرات کو ایڈنبورو کے وال مارٹ سٹور میں کھٹمل چھوڑے تھے۔
ڈیلی میل کے مطابق وال مارٹ سٹور کے منیجر کو گولیاں رکھنے والی ایک بوتل ملی تھی، جس میں زندہ کھٹمل موجود تھے۔ کچھ کھٹمل بوتل سے باہر بھی رینگ رہے تھے۔ منیجر نے فوراً حکام کو خبردار کیا۔ کھٹمل سے بھری بوتل ایک لڑکے کی جیکٹ میں موجود تھی۔

یہ لڑکا  جیکٹ کو چینج روم میں بھول کر چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)


ہیلتھ سیفٹی کمپنی  ایکو لیب نے تصدیق کی ہے کہ اس بوتل میں کھٹمل ہی ہیں۔اسی  دن عملے کو  سٹور سے مردہ کھٹمل سے بھری ایک  دوسری بوتل بھی ملی تھی۔
وال مارٹ کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ وہ اسے سنجیدہ لیتے ہوئے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں  سے پورا تعاون کر رہے ہیں۔سٹور کی انتظامیہ نے کھٹمل زدہ حصے کو بند کر  کے  کیڑے مار کمپنی کو بلا لیا تاکہ ان سے چھٹکارا پایا جا سکے۔
کھٹمل کے کاٹنے سے اگرچہ کوئی بیماری نہیں ہوتی  لیکن کچھ افراد میں ان کا کاٹنا الرجی ری ایکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :