نادرا کو وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ملنے سے پٹواریوں اور تحصیل کے چکر لگانے سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی، سردار لطیف خان کھوسہ

جمعرات 9 جنوری 2020 14:52

نادرا کو وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ملنے سے پٹواریوں اور تحصیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارا دین خواتین کو حق وراثت دیتا ہے‘ ہمیں اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو یہ حق دینا چاہیے‘ نادرا کو وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ملنے سے پٹواریوں اور تحصیل کے چکر لگانے سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر سابق گورنر پنجاب جناب لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارا مذہب عورتوں کو وراثت کا حق دیتا ہے اور پاکستان کا آئین بھی حق وراثت دیتا ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ اس کو منسلک کرنے سے تحصیل دار اور پٹواری سے جان چھوٹ جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ عورتوں کو ان کا حق وراثت دیا جانا چاہیے اور شریعت ان کو پورا حق دیتی ہے۔ مہناز دانیال عزیز نے کہا کہ میرے والد نے مجھے وراثت میں پورا پورا حق دیا ہے اور آج میں یہاں اپنے والد کی بدولت کھڑی ہوں۔