تحریک انصاف کی حکومت ضم شدہ اضلاع کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ،سید غازی غزن جمال

جمعہ 10 جنوری 2020 16:12

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دس سال تک کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگے گا پی ٹی ائی حکومت قبائلی اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر رہے ہیں صوبے میں تاجروں پر مختلف قسموں کے ٹیکسو ں کے بجائے ایک لائن پر ٹیکس لگے گا اور بعض غیر ضروری ٹیکس ختم کریں گے تاکہ تاجر برادری پر بوجھ نہ پڑیں اور اسانی ہو قبائل کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و فوکل پرسن برائے ترقیاتی امو ر ضم شدہ اضلاع و ممبر صوبائی اسمبلی ضلع اورکزئی سید غازی غزن جمال نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وعدے کے مطابق قبائل سے فاٹا انضمام کے وقت جو وعدے کئے گئے تھے وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پوری کریگی ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دس سال تک کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگے گا جبکہ صرف ان اضلاع میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں جس میں صرف پاکستان کی دیگر اضلاع کی طرح گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو گی انہوںنے کہاکہ بہت سے حکومتوں نے لفظی وعدے کئے تھے اور مخالفت بھی کی تھی کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کا سالانہ سو ارب روپے ملیں گے مگر پی ٹی ائی حکومت نے اس پر عملی اقدام شروع کیاہے اور اس مد میں تقریبا 9ارب روپے ریلیز کئے ہیں اس کے بعد قبائلی اضلاع کے اندر ہر سیکٹر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے جائیں گے اور اس کیلئے ہم نے ایک جامع منصوبہ بندی تیار کی ہیں جس کے تحت یہ ترقیاتی کام ہونگے انہوںنے کہاکہ فاٹا انضمام کے وقت جو وعدہ کیاگیاتھاکہ قبائل میں دس سال تک ٹیکس نہیں لگے گا اس پر ہم عملی قدم اٹھا رہے ہیں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کسی بھی قسم کا دس سال تک ٹیکس نہیں لگے گا انہوںنے کہاکہ جب تک قبائل اپنے پاو ں پر کھڑے نہیں ہونگے اور قبائلی اضلاع ترقی نہیں کریں گے تب تک ٹیکس نہیں لگے گا غزن جمال نے مزید کہاکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں اس سے پہلے تاجروں پر جو مختلف قسم کے ٹیکس لگے تھے وہ ایک ہی لائن پر لائیں گے اور اس میں بعض غیر ضروری ٹیکس ختم کریں گے ایک ایسا نظام لائیں گے جس میں تاجر برادری پر بوجھ بھی نہ پڑیں اور ان کو اسانی بھی ہو انہوںنے کہاکہ ملک اور حکومتیں ٹیکسوں پر چلتی ہیں اس لئے ٹیکس لیں گے مگر ایک واضح نظام کے تحت ،انہوں نے کہاکہ میں نے الیکشن سے قبل جو ویژن اورکزئی پیش کیاتھا اس ویژن کو حقیقت کا شکل دونگا انہوںنے کہاکہ تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں وہاں کے ماحول اور مسائل کے مناسبت سے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں پی ٹی ائی حکومت قبائلی اضلاع کو خصوصی توجہ د ے رہی ہیں بہت جلد تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع دیگر ترقیاتی اضلاع کے صف میں شامل ہونگے ۔