کلینکل گورننس و ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جاری ڈپلومہ جلد مکمل ہوگا

سندھ میں رجسٹرڈ اسپتالوں وکلینکس کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کرگئیں

جمعہ 10 جنوری 2020 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ( ایس ایچ سی سی ) اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے کلینکل گورننس ، ضابطہ اخلاقیات اور سندھ سروس ڈیلوری اسٹینڈرز کے حوالے سے اکتوبر 2019 میں شروع کئے گئے ڈپلومہ کورس مکمل ہونے کے قریب ہے۔ کورس مکمل ہونے والے پروفیشنلز اپنے اداروں میںکلینکل آڈٹ اور ایس ایچ سی سی سروس ڈیلوری اسٹیڈرز پر علمدرآمد کروا سکیں گے ۔

انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کے تحت فیلڈ ورک جاری ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات کی اور اتائیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے ، قانونی کارروائیوں، جرمانوں اور دیگر ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی ۔ دوسری جانب مختلف کارروائیوں کی67مزید اتائیوں کے کلینکس کو سیل کردیا گیا جبکہ صوبے بھر میں اب تک 3182کلینکس و اسپتالوں کو سیل کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 1000سے زائد کلینکس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گرننس اینڈ ٹریننگ ایس ایچ سی سی کی جانب سے لیباٹرریز ڈائیگنوسٹک ٹاسک فورس میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں لیبارٹریز کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے حوالے تیار کئے گئے ڈاکومنٹس اور بہتر سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں ٹرانسپورٹیشن پالیسی اور سیف ٹرانسپورٹ کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

انسداد شکایات ایس ایچ سی سی کو اسپتالوں سے متعلق صوبے بھر اب تک 122شکایات وصول ہوچکی ہیں جن میں سے 80کو کامیاب سے حل کیا جاچکا ہے ،36مختلف مراحل میں ہیں اور چھ کو قانونی طریقے سے حل کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکرڈیشن کو 65مزید صحت کے مراکز نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کروادیں اور اب تک 10345درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔جبکہ 25مزید اسپتالو ں کو رجسٹریشن سرٹفیکٹس کا اجراء کیا گیا اور سندھ میں رجسٹرڈ صحت کے مراکز کی تعداد 9351ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ٹیم نے ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج ، ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز ، ٹرائی میکس جنرل اسپتال کراچی کا دورہ بھی کیا۔