متنازعہ ویڈیوزسکینڈلز ٗحریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایجنسیوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 11 جنوری 2020 14:41

متنازعہ ویڈیوزسکینڈلز ٗحریم شاہ کے گرد گھیرا تنگ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11  جنوری 2020ء) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ مشکل کا شکار ‘ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے بعد ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تحقیقات کا آغاز وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور آڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کیا گیا ۔

واضح رہے گزشتہ روز بہت ہی کم وقت میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والے 2 لڑکیوں ( حریم شاہ اور صندل خٹک ) کودبئی سے پاکستان  ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ۔ سیاست میں موضوع بحث رہنے والی ٹک ٹاک گرلز کو دبئی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ نیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ اور صںدل خٹک کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے باعث دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں غیر قانونی سرگرمیاں میں پائی گئیں تھیں۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا کہ حال ہی میں دبئی کی مشہور عرب شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر ور ویڈیوز بھی ڈی پورٹ کرنے کی وجہ میں سے ایک ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر وزراء کی حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔

جس کے بعد حریم شاہ نے شیخ رشید اور اپنی دوست کے نکاح ہونے کا بھی دعوی کیا تھا۔ تاہم شیخ رشید سے حریم شاہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔اسی حوالے سے معروف اینکر غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیوٹ کیا کہ فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ سے متعلق پوچھے گئے۔ سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔ تاہم اب نجی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔