نواز شریف نے نون لیگ کے ووٹ بیچ دیئے،اعتزاز احسن

شریف خاندان نے پیسے نہیں،بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا،رہنما پیپلز پارٹی

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 11 جنوری 2020 14:52

نواز شریف نے نون لیگ کے ووٹ بیچ دیئے،اعتزاز احسن
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جنوری2020ء)   شریف خاندان نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دونگا،لیکن اب انہوں نے مدر آف این آر او کر دیا ہے۔مزیدبات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام کے ووٹ کو بیچ کر این آر او کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا ہے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن کا اشارہ آرمی ایکٹ ترمیم کی جانب تھا جس میں نون لیگ کی جانب سے پہلے مخالفت لیکن بعد میں حمایت کا اعلا ن کر دیا گیا تھا۔اسی موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نون لیگ کے درمیان ووٹوں کے تبادلے پر این آر او ہوا ہے جس کے بعد آرمی ایکٹ ترمیم کا بل پاس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نون لیگ کی قیادت کی جانب سے پہلے اس ترمیم پر اختلاف کیا گیا تھا لیکن بعد میں حیران کن طور پر حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پوری اسمبلی میں نون لیگی ایم این ایز نے آرمی ایکٹ ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔واصح رہے کہ اعتزاز احسن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ان کو مکمل اعتماد میں نہیں لیا گیا اور دونوں پارٹیوں کی قیادت کی جانب سے جلد بازی میں حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا یہی کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے ایم این ایز کا ووٹ دے کر این آر او کیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی این آ راو دے دیا گیا ہے۔