انسانوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں نے کامیابی سے گوریلا کی آنکھ کا موتیا کا آپریشن کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 جنوری 2020 23:56

انسانوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں نے   کامیابی سے گوریلا کی آنکھ کا موتیا ..

کیلیفورنیا سے  تعلق رکھنے والے آنکھوں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اپنی مہارت کو ایک غیر معمولی مریض ، ایک مادہ  گوریلا، پر آزمایا۔
سان ڈیاگو چڑیا گھر میں جانوروں کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر  ایک آنکھوں کے سرجن نے لزلی نامی مادہ گوریلا کی آنکھ کا موتیا کا آپریشن کیا۔ یہ آپر یشن 10 دسمبر کو ہوا تھا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن چڑیا گھر کے میڈیکل سنٹر میں کیا  گیا تھا۔

آپریشن کے بعد لزلی تیزی سے صحت مند ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)


سرجن کرس ہیچل کا کہنا ہے کہ انسانوں میں تو وہ اب تک آنکھوں کی ہزاروں سرجری کر چکے ہیں لیکن گوریلا میں یہ پہلی بار ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانوں اور گوریلا کی آنکھ کی ایک سی بناوٹ کی وجہ سے  یہ آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوگیا۔
اس آپریشن میں ڈاکٹروں نے لزلی کی آنکھ کے دھندلے لینزکو نکال کر مصنوعی لینز ڈال دیا، جن سے وہ ساری زندگی  واضح دیکھ سکے گی۔
موتیا  بڑھتی عمر کے ساتھ بھی ہو جاتا ہے اور یہ آنکھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کو شک  ہے کہ لزلی کو یہ موتیا اپنے ساتھی گوریلا  کے ساتھ کھیلتے ہوئے چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :