ذبح ہونے سے بچنے کے لیے گائے کی معافیاں رنگ لےآئیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جنوری 2020 23:53

ذبح ہونے سے بچنے کے لیے گائے کی معافیاں رنگ  لےآئیں

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک گائے کو  ذبح ہونے سے بچنے کے لیے ”معافیاں مانگتے“ اور ”رحم کی اپیل“ کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو چین کے ایک مذبح خانے میں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں گائے کو بار بار اپنی اگلی  دونوں ٹانگوں پر بیٹھتے دکھایا گیا ہے، جیسے یہ قصاب سے رحم کی بھیک مانگ رہی ہو۔
ڈیلی میل کے مطابق  چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شنتو شہر میں   اس گائے کے کان  پر ایک نشان تھا، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ یہ اسے جلد ذبح کر دیا جائے گا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گائے کا مالک اسے مذبح خانے  لایا ہے لیکن یہ  آنسو بھری آنکھوں سے جیسے اپنے مالک اور قصاب سے ایسا نہ کرنے کی  اپیل کر رہی ہے۔
مقامی نیوز آؤٹ لٹس کا کہنا ہے کہ  یہ گائے ممکنہ طور پر حاملہ ہے، اس وجہ سےاس میں جینے کی اتنی زیادہ خواہش ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جب اسے مذبح خانے  تک پہنچا دیا گیا اور ٹرک سے اتارا گیا تو اس نے چلنے سے انکار کر دیا اور اگلی ٹانگیں نیچے رکھ کر چیختی رہی۔


گائے کی بے بسی کی ویڈیو کو مذبح خانے کے ایک ملازم نے  چینی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو یہ ایک دم وائرل ہوگئی۔ ہزاروں افراد  گائے کو بچانے کے لیے سامنے آ گئے۔ یہ ویڈیو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے پاس بھی پہنچ گئی۔ اس گروپ نے 24,950 یوان یا 5 لاکھ 60 روپے جمع کر کے اس گائے کو خرید لیا۔ اس کے بعد اس گائے کو ایک مقامی بدھ معبد میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ اس معبد کو گائے کے اخراجات کے لیے 4 ہزار یوان یا 80 ہزار روپے بھی عطیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :