صرف ویڈیو گیمز کھیل کر 30 دن میں 20 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ ایک شخص کا دعویٰ
امین اکبر
اتوار 12 جنوری 2020
23:55
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کی فیس بک پر وائرل ایک پوسٹ نائیٹنڈو کی RingFit Adventure ویڈیو گیم کی مارکیٹنگ کا اچھا ذریعہ بن سکتی ہے۔یہ ویڈیو گیم اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے کھیلنے کے لیے کھلاڑی کو ایک جگہ بیٹھنے کی بجائے ہلنا جلنا پڑتا ہے۔
پاسیگ سٹی تعلق رکھنے والے نوجوان گرافک آرٹسٹ میگوئی گیبرئل نے نائیٹنڈو کی رنگ فٹ ایڈونچر ویڈیو گیم کی کافی تعریف کی ہے۔
میگوئی کا کہنا ہے کہ وہ اس آر پی جی ایکشن گیم کو ہر روز صرف 25 منٹ کھیلتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے وزن کی کمی کی وجہ شام 7 بجے کے بعد کھانا نہ کھانا ہو۔
(جاری ہے)
میکوئی نے گیمنگ پی ایچ کو بتایا کہ کئی سالوں سے وہ وزن کی زیادتی کا شکار تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ ورزش اور سائیکل چلا کر وزن کم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔اس سے پہلے بھی وہ نائیٹنڈو کی موشن ڈیٹیکشن ویڈیو گیم استعمال کر چکے ہیں لیکن اس کے نتائج اتنے شاندار نہیں نکلے تھے۔اس کے بعد انہوں نے رنگ فٹ ایڈونچر کا اشتہار دیکھا۔ یہ گیم دو اسسریز (رنگ کون اور لیگ سٹریپ) کی مدد سے کھیلی جاتی ہے۔
میگوئی نے بتایا کہ گیم کھیلنے سے پہلے اُن کا وزن 78 کلوگرام تھا، جو ایک ماہ بعد 69 کلوگرام رہ گیا، جو اُن کے 5 فٹ 6 انچ قد کے حساب سے بہترین ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.