Live Updates

حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

نیب کی درخواست کے بعد وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کی صاحبزادی کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی

muhammad ali محمد علی پیر 13 جنوری 2020 19:33

حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 13 جنوری 2020) حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ، نیب کی درخواست کے بعد وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کی صاحبزادی کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کا جائزہ لیا۔ نیب نے درخواست کی تھی کہ مریم نواز کا بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام پھر سے ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کا نام چوہدری شوگر مل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اب کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام پھر سے ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست بھیج دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ مریم نواز کا نام چوہدری شوگر مل کیس کے سلسلے میں ایک سے دو روز کے دوران ای سی ایل میں شامل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مریم نواز کا نام پہلے سے ہی ای سی ایل میں شامل ہے اور ن لیگ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ اب اگر عدالت اس درخواست کا فیصلہ سنا کر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حک دیتی ہے، تو پھر بھی نواز شریف کی صاحبزادی ایک دوسرے کیس کے سلسلے میں اپنا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث بیرون ملک نہیں جا سکیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات