
ائیر لائن کے اٹینڈنٹ کی وردیوں نے انہیں بیمار کر دیا۔ کمپنی کے خلاف مقدمہ
امین اکبر
پیر 13 جنوری 2020
23:56

ایک رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 31 دسمبر کو وسکونسن میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائرکیا۔اسی طرح کا ایک مقدمہ ڈیلٹا ائیر لائنز کے دو ملازمین نے مئی میں نیو یارک میں کیا تھا۔وسکونسن میں کیا گیا مقدمہ 525 ملازمین کی طرف سے کیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ لینڈز اینڈ نامی کمپنی کی بنائی وردیاں مئی 2018 میٰں ائیر لائنز کے 64 ہزار ملازمین کو دی گئی تھیں۔یہ وردیاں فلائٹ اٹینڈنٹ، ٹکٹ اور گیٹ ایجنٹس، ائیر پورٹ کسٹمر سروس کے ملازمین اور سکائی کلب کے عملے کو دی گئیں۔
(جاری ہے)
این بی سی نیوز کے مطابق مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وردی کو پہننے سے سانس کی بیماری، پھوڑے، خارش، پھنسی، جلدی چھالا، بال گرنا، جلد کی بیماریاں، سر درد، تھکن ، نکسیر، ذہنی پریشان اور صحت کے دوسرے مسائل لاحق ہوگئے۔
عملے کا کہنا ہے کہ لینڈز اینڈ وردیوں کو واپس منگوائے اور متاثرہ افراد کے لیے ہیلتھ مانیٹرنگ پروگرام شروع کرے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمے کے باوجود ڈیلٹا ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ وردیاں بالکل محفوظ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق اُنکی وردیاں ٹیکسٹائل کے انتہائی اعلیٰ معیار پر پوری اترتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی ایپرن میں کچھ مسائل تھے، جنہیں کلیشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.