دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 14 جنوری 2020 12:40

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 23600کیوسک اور اخرج 16000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد10400 کیوسک اور اخراج 10400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد40800کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد44600کیوسک اور اخراج 44600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد21700 کیوسک اور اخراج 21700کیوسک،چشمہ آمد27600 کیوسک اوراخراج 20000کیوسک، تونسہ آمد19200 کیوسک اور اخراج19200 کیوسک،پنجند آمد6500 کیوسک اور اخراج 6500 کیوسک،گدو آمد 18800کیوسک اور اخراج 11300 کیوسک، سکھر آمد11600کیوسک اور اخراج 11600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5800 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1180.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.192 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔