بھارتی تاجروں نے ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری بند کر دی

منگل 14 جنوری 2020 14:25

بھارتی تاجروں نے ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری بند کر دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) بھارتی حکومت نے ملک کے درآمد کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملائیشیا سے ریفائینڈ پام آئل اور پامولین کی درآمد مکمل طور پر بند کر دیں جس پر اس ہفتے سے سختی کے ساتھ عمل درآمد کر لیا گیا ہے۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طرف سے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکومتی اقدامات اور نئے شہریت کے قانون پر شدید تنقید کے بعد بھارتی حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایک کلیدی ریفائنر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سرکاری طور پر پام آئل کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تاہم حکومت کی ہدایات کی وجہ سے کوئی بھی درآمد کنندہ ملائیشیا سے پام ا?ئل نہیں خرید رہا ہے۔اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ اب پام آئل ملائیشیا کی بجائے انڈونیشیا سے خریدا جا رہا ہے جس کے لیے ملائیشیا کے مقابلے میں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔بھارت پام آئل درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ ملائیشیا اور انڈونیشیا سے سالانہ 90 لاکھ ٹن پام آئل درآمد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :